18 ستمبر 2012 - 19:30

افغانستان کے عوام نے آج ایک بار پھر گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا –

ابنا: افغانستان کے صوبۂ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں آج سینکڑوں افغان عوام اور طلباء نے اسلامی مقدسات کے خلاف  بنایئ گئ گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جلال آباد – کابل شاہراہ بلاک کردی – اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ کے خلاف زبردست نعرے لگاکر امریکی پرچم کو آگ لگا دی –
گذشتہ روز افغانستان کے صوبۂ قندوز میں بھی امریکہ کے خلاف زبردست مظاہرہ ہوا جسکے دوران مظاہرین اور سیکوریٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے –
.....
/169